بھٹکل:21؍ ستمبر(ایس اؤ نیوز)مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کاسالانہ اجلاس عام مورخہ 30ستمبر بروز جمعہ بعد نمازِ عشاء خلیفہ جامع مسجد میں منعقد کیا گیا ہے جس میں جماعت کی سالانہ کارگذاری رپورٹ پیش کی جائے گی۔ اس بات کی اطلاع جماعت کے جنرل سکریٹری نے دی ہے۔
پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ جلسہ میں علماء کرام کے خطابات بھی ہونگے اور جماعت کے اراکین کو سوالات کاموقع بھی دیاجائےگا۔ عہدیداران، سرپرستان ، ٹرسٹیان اور اراکین انتظامیہ اور جمیع احباب سے بروقت شریک ہونےکی اپیل کی گئی ہے۔